پبلک فیسیلیٹیشن یونٹ قائم،حمزہ شہباز سربراہ مقرر
وزیراعظم نے بلک فیسیلیٹیشن یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔حمزہ شہباز سربراہ ہوں گ گے۔
پنجاب کے لیگی کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی شنوائی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑا قدم اٹھا لیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پبلک فیسیلیٹیشن یونٹ پنجاب کے قیام کی منظوری دے دی۔پبلک فیسیلیٹیشن یونٹ پنجاب پانچ ارکان پر مشتمل ہوگا۔سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف پبلک فیسیلیٹیشن یونٹ پنجاب کے سربراہ ہونگے۔پبلک فیسیلیٹیشن یونٹ پنجاب کے دو دفاتر ہونگے۔
پی ایف یو پی کا ایک آفس پی ایم سیکرٹریٹ جبکہ دوسرا اسٹیٹ گیسٹ ہاوس لاہور میں ہوگا۔پبلک فیسیلیٹیشن یونٹ پنجاب میں لیگی کارکنوں کی آسان رسائی کو ممکن بنایا جائے گا۔