بحریہ کیلئےٹیکنالوجیز کا حصول سٹریٹجک ضرورت ہے،ایڈمرل نوید اشرف

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا حصول سٹریٹجک ضرورت ہے۔
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔
کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی جبکہ تمام پرنسپل سٹاف افسران اور فیلڈ کمانڈرز نے اس میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے دوران، سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کے خلاف جنگی تیاریوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں نیول چیف نے بحری شعبے میں ابھرتے ہوئے خطرات پر روشنی ڈالی جن میں سمندری نقل و حرکت کی آزادی کو لاحق خطرات، اہم بحری تجارتی گزرگاہوں میں ممکنہ رکاوٹیں اور علاقائی بحری سلامتی کی غیر مستحکم صورتحال شامل ہیں۔
نیول چیف نے خطے میں امن، استحکام اور علاقائی بحری سلامتی کے قیام میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ خلیجِ عمان میں اپنی موجودگی کے ذریعے میری ٹائم کمیونٹی کو تحفظ کی یقین دہانی کروا رہی ہےفورم نے معرکہِ حق اور مئی 2025 کے تنازع کے دوران دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Back to top button