عمران خان نے مذاکرات ختم کرنےکا کہہ دیا ہے : بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹڑ گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ عمران خان سے آج ملاقات ہوئی ہے،انہوں نے دو ٹوک اعلان کر دیا ہے، عمران خان نے مذاکرات ختم کرنےکا کہہ دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ افسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سےکوئی اعلان نہیں ہوا، عمران خان نےکہا آج حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہیں کیا تو مذاکرات ختم۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نےکہا حکومت کے ساتھ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔
بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
بیرسٹر گوہر کاکہنا تھاکہ کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے تین سینئر ججز پر مشتمل ہوں۔