عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے : علیمہ خان

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی جب کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک واپسی نہیں ہو گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہناتھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی حتمی کال دےدی ہے۔

علیمہ خان نے کہاکہ مطالبات تسلیم کیےجانے تک احتجاج جاری رہےگا جب کہ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہےکہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ احتجاج کےلیے تیاریاں مکمل ہے،علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نےکہا کہ اس بار کوئی واپسی نہیں ہے،جب تک ہماری مطالبات پورےنہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔

 

قبل ازیں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہاتھا کہ احتجاج کی فائنل کال کےلیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور فائنل کال اتنی شدید ہو گی کہ شاید مریم نواز واپسی موخر کر کے وہیں رہنےمیں عافیت سمجھیں۔

انہوں نےکہاکہ احتجاج کی فائنل کال جعلی حکومت کےجنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کررہے ہیں اور صرف عمران خان کی فائنل کال کا انتظار ہے۔

شیر افضل مروت کا پارٹی میں گروپ بندی کا انکشاف

واضح رہے کہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں علی امین گنڈاپور نےکہا تھاکہ عمران خان اس ماہ احتجاج کی کال دیں گے تو ہمیں سروں پر کفن باندھ کر نکلنا ہو گا اور اس بار عمران خان کو رہا کرا کر دم لیں گے۔

Back to top button