شیر افضل مروت کا پارٹی میں گروپ بندی کا انکشاف

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے پارٹی میں گروپ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں جن میں شامل لوگ گھروں میں بیٹھ کر صرف مرکزی قیادت پر سوشل میڈیا کےذریعے تنقید کرتے رہتےہیں اور نا امیدی پیدا کر رہے ہیں۔

بڑی خلاف ورزی پر بھی عمران خان بری


رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نےکہاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بھی گروپس سے متعلق بیان آیا ہے،یہ لوگ پارٹی کےلیے کچھ کرتےنہیں بس گھروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا کےذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ صوابی جلسےمیں تقریرنہیں کرسکا کیوں کہ میں تاخیر سے پہنچا تھا، راستےمیں پنجاب پولیس نے مجھے روکا تھا اس لیے دیر ہو گئی لیکن میری تقریر نہ کرنےکو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

Back to top button