عمران خان کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ڈیل دی جارہی ہے، نہ ڈھیل، ایسی تمام باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت کی صورت حال تشویش ناک نہیں،صحت کے معاملے پر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری ذمہ داری تھی کہ عمران خان کو ہیلتھ کیئر فراہم کی جائے جو کہ کی گئی۔ عمران خان کی صحت بہتر ہے جو مسئلہ تھا وہ حل ہوگیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالےسے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو بریفنگ بھی دی گئی۔
عمران خان کی نظر 40 سال کے بعد بھی غیر معمولی ہے،طلال چودھری
انہوں نے اپوزیشن کو واضح کیاکہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
