عمران خان گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگ رہے ہیں : عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان جب اقتدار میں تھے تو کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا،آج گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگا جارہا ہے، عمران خان نےکہا مجھ سے ملنےکی ضرورت بھی نہیں جاکر مجھے رہا کروائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاکہ سول نافرمانی کی تحریک سے پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی۔سول نافرمانی کرکے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے

عظمی بخاری کاکہنا تھاکہ ایک فتنہ اڈیالہ جیل میں موجود ہے،فتنے نے سول نافرمانی کی کال دی تھی،فائنل کال دی گئی جو مسڈ کال ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کہہ رہے تھے سول نافرمانی کا اثر 2 ماہ بعد ہوگا، اوورسیز پاکستانی بھی اس شخص کو جان چکے ہیں،کوئی بھی شعور رکھنے والا اس شخص کو سپورٹ نہیں کرسکتا،یہ جب اقتدار میں تھے تو بار بار کہتےتھے این آر او نہیں دوں گا، آج گھٹنوں پر بیٹھ کر این آر او مانگا جارہا ہے، عمران خان نےکہا مجھ سےملنے کی ضرورت بھی نہیں جاکر مجھے رہا کروائیں۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ یہ وہ شخص ہے جو اے سی اور کھانا بند کرواتا تھا،اب تو عمران خان کو ان کےگھر والے ملنے نہیں جاتے،قوم کے بچے غلیلیں اور اپنےبچے گھروں میں بیٹھیں، پاکستان کو تباہی کا شکار کرنےوالے ناکام ہوگئے ہیں فتنہ گروپ کا مقصد اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی تھی۔

لیگی رہنما نے کہاکہ 2ارب روپے 26 نومبر کے فساد سےپہلے تقسیم کیےگئے، باتیں نکل رہی ہیں گنڈاپور اور ان کی کابینہ کرپشن میں ملوث ہے،خیبرپختونخوا میں کرپشن ہورہی ہے،علی امین گنڈاپور کے اپنے وزیر کرپشن پر سوال اٹھارہے ہیں، خیبرپختونخو کی عوام کے ساتھ ایسا نہیں ہوناچاہئے تھا۔

ان کاکہنا تھاکہ اس سال ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے،ہر روز ایک نئے پراجیکٹ پر کام ہورہا ہوتا ہے، مریم نواز نے مختلف پراجیکٹس کا آغاز کیاہے، پہلے پروگرام لانچ کیے جاتےتھے پر مکمل نہیں ہوتےتھے، مریم نواز اسکالر شپس کا بولتی نہیں جاکر ہاتھوں میں دیتی ہیں، مریم نواز نےہونہار اسکالر شپ کے3 سے 4 ایونٹ میں شرکت کی۔

عمران خان دوران قید1کروڑ26لاکھ کاکھاناکھا گئے،تفصیلات آ گئیں

صوبائی وزیر نےکہا کہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں چکن اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،حکومتیں محنت کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی مزید بہتر ہورہی ہے،پناہ گاہیں اور دوسرے پروگرام آرگنائزیشن کےتھے، تمام کام میرٹ پر ہورہا ہے،کوئی سفارش نہیں کرسکتا، لیڈر شپ محنتی اور ایماندار ہو تو رزلٹ سب کو ملتےہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ شاہدرہ میں سیوریج کےبہت مسائل تھے، شاہدرہ کے علاقے میں 10 ارب روپے لگارہے ہیں،میں وزیراعلیٰ پنجاب کی بہت شکر گزار ہوں،شاہدرہ کے 2 نئے اسکولز کو ماڈرن اسکولز بنانے جارہے ہیں،ماڈرن اسکولز میں جدید تعلیم دی جائےگی۔

Back to top button