عمران خان کو 9 مئی پر معافی مانگ کر طرز سیاست کو بدلنا ہوگا : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 9 مئی پر معافی مانگ کر طرز سیاست کو بدلنا ہوگا، عمران خان کو آفرز کی صرف کہانیاں ہیں،میں نہیں مانتا۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی دور میں جیل میں میری فیملی تین، تین گھنٹے انتظار کرتی تھی،جیل مینوئل کے مطابق ہی ملاقات ہوتی ہے،تالی ایک ہاتھ سے نہیں دونوں ہاتھ سے بجتی ہے،حکومت کی نیت میں خرابی ہو تو عمران خان کسی سے بھی نہیں مل سکتے۔
احسن اقبال نے کہاکہ قومی سلامتی اداروں کے خلاف گھٹیا مہم نہیں چلانی چاہیے، پی ٹی آئی کو اپنے موقف کو کلیئر کرنا چاہیے، جیل میں ملاقات کرنے کا وہی طریقہ ہے جو آئین و قانون میں ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جو بینچ مارک قائم کیے ہم ان سے بہتر دے رہے ہیں،ملاقات کےلیے جو ماحول مانگا جارہا ہے،اس میں ایڈمنسٹریٹو کوئی مسئلہ ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ جو لوگ مقدموں میں گرفتار ہیں وہ حکومت کے آرڈر سے رہا نہیں ہوسکتے، عمران خان کو 9 مئی پر معافی مانگ کر طرز سیاست کو بدلنا ہوگا، آفرز دینے کی کہانیاں ہیں، میں نہیں مانتا، عمران خان کی رہائی کا ایک ہی طریقہ پکی رسیدیں دکھا دیں، 190 ملین پاؤنڈ میں جو رسیدیں دکھائی گئیں وہ جعلی نکلیں۔
عمران خان مذاکرات کی آڑ میں آفر ملنے کا جھوٹا بیانیہ بنارہے ہیں : طلال چوہدری
ان کاکہنا تھاکہ یہ لاڈلے نہیں ہیں،انہیں بھی وہی ماحول ملے گا جو ہمیں دیا گیا تھا، مذاکرات تب کامیاب ہوتےہیں جب وہ غیر مشروط ہوں، عمران خان نا قابل بھروسہ لیڈر ہیں ان پر یقین نہیں کیا جاسکتا۔
