عمران خان نے بجٹ کو ظالمانہ بجٹ قرار دے دیا

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر شعیب شاہین نے اڈیالا جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کے بعد جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بجٹ کو ظالمانہ بجٹ قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح بجٹ پیش ہوا ہے اس طرح سے ملک نہیں چل سکتا،
حکومت کا بجلی صارفین پر ایک اور ٹیکس لگانے کا فیصلہ
رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نیب قوانین کے بارے میں سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے، ہمارے دور میں نیب نے ساڑھے 4 سو ارب روپے ریکور کیے تھے، انہوں نے کہا موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں نے اپنی کرپشن چھپانے کےلیے نیب قوانین میں ترامیم کی ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے رول آف لاء نہیں ہوگا تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔
