عمران خان کا اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے  پی ٹی آئی قیادت کی تشویش پر اہلیہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے خود کوبشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بیان پرپاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں تشویش ہے اور بشریٰ بی بی کوکسی بھی معاملے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ 24نومبراحتجاج میں بشریٰ بی بی شامل ہوں گی مگرکردارمرکزی نوعیت کانہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کے ذریعےبانی پی ٹی آئی کوپیغام پہنچانےکی کوشش کی لیکن مشعال یوسفزئی کو آج اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کےمطابق پارٹی قیادت کی تشویش پربانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاست سےدوررہنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہےویڈیو پیغام ایڈیٹ کرکے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسےنظراندازہوئی؟ ویڈیوایڈیٹ کرنےکےبعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیس کے ملزمان کو قیداور جرمانےکی سزاسنا دی

خیال رہےکہ گزشتہ روزبشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھاکہ عمران خان جب مدینہ ننگےپاؤں گئےاور واپس آئے توباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسےلوگ نہیں چاہئیں۔

بشریٰ بی بی کےمطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگےہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسےلوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرےخلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیاگیا۔

Back to top button