عمران خان احتجاج سے پہلے خود کوذہنی غلامی سےتوآزاد کریں،فیصل واوڈا

 سابق وفاقی وزیرسینیٹرفیصل واوڈا کاکہنا ہےکہ عمران احتجاج سے پہلے خود کو ذہنی غلامی سےتوآزادکریں۔بزدلی یہ ہےکہ آپ غریبوں کومروانےکےلیےاحتجاج کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے فیصل واوڈانےکہا کہ عمران خان یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کاخون بہے، پی ٹی آئی کولاشیں چاہئیں۔عمران خان آزادی کی جدوجہدکےلیےپہلےاپنےبیٹوں کوواپس بلائیں۔یہ ڈی چوک اس لیے آئیں گے کیونکہ انہیں تصادم چاہیے۔پی ٹی آئی کےاندر سےلاشوں کےڈھیرگرانے کی تیاری ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہےہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کا دماغ کدھرہے۔بیرسٹرگوہرشریف آدمی ہیں۔ان کوکہہ دیا بزدل ہے نکال دیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گنڈاپورایک پیادہ ہےمگر اس کی زندگی بھی اہم ہے۔اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے۔جوبدمعاشی اورغنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے۔آپ کےپی کےوسائل اپنےاحتجاج کےلیےاستعمال کررہےہیں۔کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنےکھڑی شیلنگ کررہی ہے۔

سابق وزیرنےمزید کہا کہ 2018 میں ہم نےمینڈیٹ چوری کیاآج انہوں نےکرلیا، فیض حمید جب ڈی جی تھا تب میں نےاس سےتکلیف اٹھائی تھی، فیض حمید کے سامنےاس وقت کھڑاہوا جب وہ کرسی پر تھے۔مجھے اس دوراہے پرنہ لائیں کہ اپنےفون سےقوم کےسامنےکچھ رکھنا پڑے۔میں ان میں سےنہیں جو9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکےالگ ہوئے۔

حافظ نعیم الرحمان نےبلاول بھٹو کوفلسطین مارچ کی دعوت دیدی

فیصل واوڈانے کہا کہ ملک میں سمٹ ہورہی ہے۔دیگر ممالک کےوزرائےاعظم آرہے ہیں،سینٹ کی بجلی دینےکی بات ہورہی ہے۔ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔عمران خان کو پریشانی یہ ہےکہ معیشت بہتر ہوگئی ہےاورملک پٹری پرچڑھ گیا ہے۔حکومت کی نالائقی ہےکہ وہ ان چیزوں کو نہیں ہائی لائیٹ کررہی۔

Back to top button