عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے آتے تھے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سیاست میں قدم رکھنے سے قبل ان کے پاس چندہ لینے آیا کرتے تھے۔
امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں معروف تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 120 روزہ دھرنا دیا، جس سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کوئی لیڈر عوام میں مقبول ہو بھی، تو اسے یہ اختیار نہیں کہ وہ ریاستی اداروں یا سکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔
سی ٹی ڈی کی سوات میں بڑی کارروائی ، فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
وزیر خارجہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے اہم اقدامات کیے، لیکن عمران خان کی حکومت نے آ کر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے بارڈر کھول دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہ صرف 100 سے زائد دہشت گردوں کو رہا کیا بلکہ سرحدیں بھی کھول دیں، جس کے نتیجے میں 30 سے 40 ہزار طالبان دوبارہ پاکستان میں داخل ہو گئے۔ انہوں نے اس فیصلے کو "انتہائی افسوسناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے لیے سرحدیں کھولنا قومی سلامتی کے لیے خطرناک عمل تھا۔
