سی سی پی او لاہور نے معطلی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے معطلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

عدالت میں دائر درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومتوں سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق نے آئین اور قانون کے برعکس معطل کیا ہے۔اس سے قبل بھی وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹسسز بھیجیے گئے۔ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت وفاق کے پاس اختیار نہیں ہے۔

سی سی پی او لاہور نے درخواست میں کہا ہے کہ 2 وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا جب کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

Back to top button