190 ملین پاؤنڈز کیس : عمران خان فیصلہ مؤخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے ، علیمہ خان
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہونی تھی، فیصلہ مؤخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہاکہ جج صاحب یہ کہہ کرگئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا مؤخر ہوئی ہے۔ عمران خان سزا کے مؤخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے، سترہ تاریخ کا انتظار کرلیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتےہیں اور فیصلہ سناتےہیں۔
علیمہ خان نے کہاکہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی جو وقت ہمیں دیاگیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئےتھے۔ آج تعجب ہواکہ ہم وقت پر پہنچے کیوں کہ عمران خان کو سزا سنائی جانی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ اس صورت حال میں عمران خان بالکل بھی خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتےہیں کہ فیصلہ آئےتاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے القادر یونیورسٹی کیا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: فیصلہ جمعہ 17 جنوری تک مؤخر
علیمہ خان نے کہاکہ جج صاحب کو فیصلہ سنانےمیں کافی مشکل پیش آرہی ہے۔ آج حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے۔پوری دنیام پورا پاکستان جانتا ہےکہ کس قسم کی سزا سنائی جائےگی۔ڈیل کا لفظ سن سن کر ہم تھک گئےہیں۔ عمران خان نے بس نیوٹرل ایمپائر لگانے کی بات کی تھی۔مذاکراتی کمیٹی ممبران نے بتایا ہےکہ ابھی تک حکومت کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔