عمران خان کا سانحہ9مئی کے 12مقدمات  کی تفتیش سے صاف انکار

عمران خان نے لاہور میں درج سانحہ 9مئی کے 12مقدمات کی تفتیش سے صاف انکار کردیا۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم  بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کئے بغیر واپس روانہ ہوگئی۔بانی پی ٹی ائی نے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم سے بھی تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔

بانی پی ٹی ائی لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش نہ ہوئے۔بانی پی ٹی ائی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد پیغامات بھجوائے گئے۔بانی پی ٹی آئی وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر بضد رہے۔

لاہور میں درج 12 مقدمات کے تفتیشی افسران نے اج بانی چیئرمین کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا تھا۔لاہور پولیس کی 12رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی رانا زاہد کررہے تھے۔تفتیشی ٹیم میں فرانزک ایکسپرٹ بھی شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی لاہور میں درج نو مئی کے 12 مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔جسمانی ریمانڈ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کیا تھا۔

Back to top button