پاور لفٹنگ شپ جیتنے والی سہیل سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں

ایشین پسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ شپ میں شرکت کے بعد سہیل سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں
لاہورائیرپورٹ پہنچنے پر عزیزواقارب،سپورٹس بورڈ پنجاب کے عہدیدران سمیت دیگر نے استقبال کیا۔قومی پاور لفٹرزسسٹرز کا پرتپاک استقبال کیا گیا،پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں
تینوں پاور لفٹرز بہنوں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی چمپین شپ میں مختلف کیٹاگری میں پندرہ گول میڈلز حاصل کیے۔سائبل سہیل نے 52 ،ورونیکا سہیل 57 اور ٹونکل سہیل نے 82کلوگرام کیٹاگری میں حصہ لیا
تینوں بہنوں نے اسکاٹ،بینچ پریس،ڈیڈ لفٹ ،ایکوپٹ اوراورآل کیٹاگری میں پانچ پانچ گولڈ میڈل جیتے۔