پی ایس ایل 11 کی چیمپیئن پشاور زلمی کےفینز کیلئےاہم اعلان

پی ایس ایل11 کی چیمپیئن پشاور زلمی کے فینز کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا ایک سال مکمل ہونے پر 7 مئی 2026 کو پشاور کرکٹ سٹیڈیم میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس پروگرام میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں کنسرٹ، خصوصی پرفارمنسز، آتش بازی اور پشاور زلمی کے فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات شامل ہے۔

شائقین کو ٹیم کے سٹار پلیئرز کے ساتھ تصاویر بنانے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

تقریب کے دوران قومی نغموں، جشنِ آزادی سے متعلق سرگرمیوں اور ایک شاندار لائٹ شو کا بھی اہتمام ہوگا، جبکہ شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی سیشن رکھا گیا ہے۔

شرکا کی سہولت کے لیے فوڈ سٹالز اور فیملی انٹرٹینمنٹ زون قائم کیے جائیں گے، جبکہ خواتین اور فیملیز کے لیے علیحدہ انکلوژر بھی مختص ہوں گے۔

پروگرام میں داخلہ مفت ہوگا، تاہم آنے والوں کے لیے شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Back to top button