عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیلئےسکیورٹی اداروں نےسرجوڑلیا

عمران خان کی منتقلی کیلئےسکیورٹی اداروں نےسرجوڑلیا۔شفاہسپتال کوسب جیل قراردیئےجانےکی بازگشت سنائی دینےگی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم نامہ تاحال جیل انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا ۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ شفا ہسپتال کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے جیل تحریری حکم نامہ ملنے پر انتظامات کیے جائیں گے اورشفاہسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار انتظامی ہے اور ہسپتال کو سب جیل قرار دینے پر اڈیالہ سے 20 رکنی سٹاف عمران خان کے ساتھ جیل جائے گا۔
اس حوالے سے جیل ذرائع نے کہا کہ سٹاف میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، دو سسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، خانساماں اور دیگر عملہ جائے گا اور عمران خان اسپتال میں رہ کر بھی جیل کی تحویل میں ہوں گے۔
جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل سے ہسپتال منتقلی سیکیورٹی انتظامات ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہوگی اور ہسپتال میں سیکیورٹی مخصوص کمرے یا وارڈ میں جیل پولیس کے حوالے ہوگی۔
جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ہسپتال کی آوٹر سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے پاس ہوگی، ہسپتال میں بانی عمران خان پر جیل مینوئل لاگو ہوگا اور دیگر انتظامات سپریم کورٹ حکم نامہ ملنے پر کیے جائیں گے۔

Back to top button