مریم نواز کامارچ 2027 میں بسنت منانےکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  مارچ 2027  میں بسنت منانےکا اعلان کر دیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت کا تہوار 12 سے 14 مارچ 2027 تک لاہور میں منایا جائےگا۔2026 میں بسنت کےکامیاب انعقاد پر2027 میں بسنت کا اعلان کررہی ہوں، لاہور ایک بارپھر سےرنگوں، ثقافت، جشن اور  موسیقی سے جی اٹھےگا۔

انہوں نے کہاکہ یہ جشن عوام کے لیے ہیں، آگےبڑھیں، یادیں بنائیں، لاہور کو اپنے جذبے سے ایک بارپھر روشن کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اوورسیزپاکستانی اوربین الاقوامی مہمان بھی ان تاریخوں کو محفوظ کرلیں، مجھے،لاہور اور پاکستان کو آپ کا انتظار رہےگا، انشااللہ بسنت 2027 کو بھی بھرپور کامیاب بنائیں گے۔

Back to top button