قرضوں کی ری شیڈولنگ،وزیرخزانہ کادورہ چین فائنل

چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کا اہم ترین ٹاسک،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کل تین دنوں کیلئے چین کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ریشیڈولنگ پر بات چیت کریں گے۔قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جا سکتا۔چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چین کے توانائی کے سرکولر ڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ  پر بھی بات چیت کریں گے،پاکستان چائنہ میں 30 ملین ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Back to top button