برازیل کے چیف آف اسٹاف کا نیول ہیڈ کوارٹرزکا دورہ،گارڈ آف آنر پیش

برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سنتانا مینڈس نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد،گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔

            برازیل بحریہ کے چیف آف اسٹاف نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

برازیل نیوی کے چیف آف اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سنتانا مینڈس نے نیول چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموربشمول دوطرفہ بحری اشتراک اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں بحری افواج کے درمیان تربیت، دوروں کے تبادلے اور دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقاد سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کی گئی۔

 نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کی حمایت میں پاک بحریہ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

برازیل کے چیف آف سٹاف کا حالیہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بالعموم اور دفاعی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دے گا۔

Back to top button