عمران خان کا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضی کا اظہار

اڈیالہ جیل میں صحافیوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےبیان عمران خان سےاحتجاج کیاگیا،جس پر عمران خان نے علی امین گنڈاپور کےصحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضی کا اظہار کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو ایسا نہیں کہناچاہیے تھا،وہ جوش خطابت میں زیادہ ہی بول گئے۔
نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کا درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کےلیے عدالت سے رجوع
عمران خان نےکہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جس دباؤمیں صحافی رپورٹنگ کر رہے ہیں،یہ جہاد ہے۔
