نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کا درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کےلیے عدالت سے رجوع

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے ضمانت کی درخواست پر جلد فیصلے کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست دائر کی۔درخواست میں ریاست، احتساب عدالت اوراسپشل جج سینٹرل کو فریق بنایاگیا ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر،خالد چوہدری اور فیصل چوہدری کےذریعے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں عدالت سےضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر جلد فیصلہ سنانےکی استدعاکی گئی ہے۔

غزہ کی صورت حال پرعالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے : ترجمان دفتر خارجہ

یادرہے کہ 6 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی نیا توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی کر دی تھی ۔

Back to top button