فیصل واؤڈا، مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس : ٹی وی چینلز کے معافی نامے منظور

سینیٹر فیصل واؤڈا اور ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس براہ راست نشر کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کے غیر مشروط معافی نامے منظور کرلیے۔عدالت نےتوہین عدالت کی کارروائی روک دی۔

سپریم کورٹ کےجاری کردہ حکم نامے کےمطابق ٹی وی چینلز کےوکیل نےکہا غیر مشروط معافی نامے اور گزشتہ عدالتی آرڈر کےپیراگراف 12 سے 17 تک پرائم ٹائم میں چلائےجائیں گے،ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نےکہا ٹی وی چینلز کےاندر خود احتسابی کانظام مزید بہترکریں گے۔

حکم نامہ میں مزید کہاگیا ہےکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن ن بھی کہا غیر مشروط معافی نامے قبول کیےجائیں۔

یاد رہے کہ توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نےسینیٹر فیصل واؤڈا اور مصطفیٰ کمال کی بھی معافی قبول کرکے ان کےخلاف توہین عدالت کیس میں جاری کیےگئے شوکاز نوٹس واپس لےلیے تھے۔

نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کا درخواست ضمانت پر جلد فیصلے کےلیے عدالت سے رجوع

Back to top button