شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کو جرح کے لیے مہلت

لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی۔

سیشن جج یلماز غنی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق، شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان قلمبند کیا گیا۔
عدالت نے عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو جرح کے لیے دوبارہ پیش ہوں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

Back to top button