مذاکرات میں عمران خان کی رہائی پر بات نہیں ہوگی : گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو عمران خان کی رہائی پر بات نہیں ہوگی،عمران خان اپنی سزا بھگتیں گے، انہیں این آر او نہیں ملے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق پیپلزپارٹی سے ابھی بات نہیں ہوئی،مذاکرات کی بات ہوتی تو چیئرمین پیپلزپارٹی کوئی بیان دیتے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا،ماضی میں بھی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخص کےلیے صوبے کو تباہ کیا ہوا ہے،پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے صوبے پر بھی توجہ دے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ 16 مہینے کی حکومت میں ہم نے اتحادیوں اور پی ٹی آئی کو بٹھایا تھا،اس کے بعد پی ٹی آئی نے 9 مئی جیسے واقعات کیے۔ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ سیاسی مسئلے کا حل سیاست دان نکالیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ایک طرف کہتی ہے کہ مذاکرات کرتے ہیں،دوسری طرف عمران خان اسلام آباد پر چڑھائی سےمتعلق انتشار انگیز ٹوئٹ کرتے ہیں۔پی ٹی آئی فیصلہ کرلے کہ ان کا اختیار کس کےپاس ہے؟پی ٹی آئی والوں کا ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں ہے۔
KPKحکومت کا بھنگ کی کاشت سے معیشت سنبھالنے کا بھنگی منصوبہ
گورنر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کےلیے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا نام دیا، معلوم نہیں ان لیڈرز کی ایکسپائری تاریخ کب ہے؟ پی ٹی آئی کا کسی سے کام ختم ہوجائے تو اسے فارغ کردیتی ہے۔
