عمران خان کی بہنوں علیمہ، عظمی خان کی 8 نومبر تک ضمانت منظور

پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اکتوبر کو اعلان کردہ احتجاج اور اس دوران جلاؤ گھیراؤ کے درج مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتیں 8 نومبر تک منظور کر لی گئیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے پنجاب پولیس کو عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کرنے سےروک دیا گیا۔

عدالت نےملزمان کو شامل تفتیش ہونے کاحکم بھی دیا، عمران خان کی بہنوں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ، مستی گیٹ سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

گنڈاپور کا اسلام آباد پر حملہ کرنے والے ملازمین کےلیے انعام کا اعلان

یاد رہےکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کےخلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سےضمانت پر رہا کر دیا کیاگیا تھا۔

پی ٹی آئی کے 4  اکتوبر کو اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کےپیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور اب تک عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیاتھا۔

اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پر تشدد واقعات اور جلاؤ گھیراؤ سےمتعلق درج 4 مقدمات میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

اے ٹی سی عدالت کےجج منظر علی گل نےفیصلہ سنایا۔

عمر سرفراز چیمہ کےخلاف عسکری ٹاور،راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات درج ہیں۔

Back to top button