عمران خان کے بیٹے فلم فیسٹیول میں سجل علی کے ساتھ
’’وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘‘ کو ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کرنے کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ انٹری کی جبکہ اس موقع پر فلم کی ہیروئن سجل علی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ انڈین ڈائریکٹر شیکھر کپور اور جمائما خان کی پیشکش و تحریر کردہ فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور انڈین اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت للی جیمز، شہزاد لطیف، عاصم چوہدری اور ایما تھامپسن نے مختلف کردار نبھائے ہیں۔ اتوار کو ہونے والی تقریب میں جمائما گولڈ سمتھ، ایما تھامپسن اور سجل علی کی ریڈ کارپٹ پر ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز اور تصاویر فلم فیسٹیول کے ہینڈل سے شیئر کی گئیں تو متعدد صارفین نے جمائما گولڈ سمتھ سے بیٹوں کی تصاویر شیئر کرنے کا مطالبہ کیا، پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے فلم کے پریمیئر اور سجل علی کا ذکر کرتے ہوئے اسے ’پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ‘ قرار دیا۔
ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے جمائما گولڈ سمتھ سے ریڈ کارپٹ پر ہونے والی گفتگو شیئر کی تو بتایا کہ کس چیز سے متاثر ہو کر یہ فلم کی، جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ فلم میں ان لوگوں کا ذکر کیا ہے جن سے وہ ملتی رہی ہیں۔ فلم کے پریمیئر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ یہ میرا پرانے دوست پاکستان کو لکھا گیا لو لیٹر ہے، جمائما خان اور فلم فیسٹیول کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹس کے جواب میں صارفین نے ان سے ’عمران خان کے بیٹوں کی تصاویر‘ کا پوچھا، جس کے جواب میں سجل علی کے ساتھ قاسم اور سلیمان کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ دیگر ٹوئیٹس نے بھی عمران خان اور جمائما گولڈ سمتھ کے بیٹوں کی پریمیئر میں موجودگی کی تصاویر ٹائم لائنز پر شیئر کیں، متعدد صارفین کے پوچھے جانے کے باوجود جمائما گولڈ سمتھ نے خود تو بیٹوں کی تصاویر شیئر نہ کیں لیکن دیگر سوشل میڈیا صارفین پیچھے نہ رہے اور مختلف مناظر شیئر کرتے رہے۔
آپ کے الزامات اور غلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں
اس سے پہلے جمائما نے اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔ ان کے ٹوئٹ کے مطابق اس فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چودھری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ فلم 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔ اسکے علاوہ جمائما نے فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ‘‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ’’ کے خصوصی شو کا اہتمام کر رہی ہیں جس کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دی جائے گی۔انہوں نے لکھا کہ فلم کے خصوصی شو کو 20 افراد دیکھ سکیں گے، فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔