عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی فقط افواہیں ہیں ، جیل ذرائع

ذرائع اڈیالہ جیل راولپنڈی کا بتانا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منتقلی سےسوشل میڈیا پر زیرگردش افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے،بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سےمنتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ذرائع کےمطابق عمران خان معمول کےمطابق اپنےسیل میں موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کےسیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کاحصہ قرار دیا گیا ہے،وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کےمقدمے میں پولیس نےگرفتاری ڈالی ہے۔

ڈی چوک احتجاج کےبعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے، بیرسٹر سیف

 

جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل اسپتال کےڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں،عمران خان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے،وہ روزانہ دو بار ورزش کرتے ہیں۔

ذرائع کےمطابق جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں، انکی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے،عمران خان کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔

Back to top button