پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر فہیم اشرف کےہاں جڑواں بچوں کی ولادت
پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر فہیم اشرف کےہاں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
نجی اخبارکی رپورٹ کےمطابق قومی کرکٹر کے والد نے اپنے گھر میں پوتوں کی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے فہیم اشرف کے مداحوں کویہ خوشی کی اطلاع دی۔
فہیم اشرف کےوالد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہےاور دونوں بچے اور ماں صحت مند ہیں۔
ہائبرڈ نہیں چیمپئنز ٹرافی کانیافارمولا لائیں گے،محسن نقوی
انہوں نےپوتوں کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور چاہنے والوں سےان کے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
واضح رہےکہ فہیم اشرف کی شادی 25 نومبر 2023 کو نارووال کےرانا شبیر کی صاحبزادی سےہوئی تھی۔