ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر
پاکستان کےمختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کاسبب بنےلگاہے۔انٹرنیٹ سروس کےمتاثرہونےکی وجہ سے صارفین کوشدید مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے،صارفین کےلیےواٹس ایپ اور دیگر ایپس پر تصاویر،ویڈیوزاوروائس نوٹ بھیجنااوروصول کرنادشوار ہوگیاہے۔
گھروں سےکام کرنےوالے ہوں یافری لانسرز،ڈیجیٹل مارکیٹنگ سےوابستہ افراد ہوں یا آن لائن کلاسز لینےوالےطالب علم،انٹرنیٹ میں خلل کےباعث سب ہی شدید پریشان ہیں۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایت کےمطابق ایکس کوبند کیا گیا، ایکس پاکستان میں 2 فیصد سے کم لوگ استعمال کرتے ہیں۔
شزہ فاطمہ نےکہا کہ ایکس کی بندش کا مطلب اظہار رائےپرپابندی ہرگز نہیں، ملک پر یومیہ سیکڑوں سائبرحملےہوتے ہیں، سائبر سکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، یوٹیوب اور فیس بک سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اظہاررائے ی آزادی ہے، جہاں سکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایات دیتی ہے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں انڈسٹری براڈبینڈ استعمال کرتی ہےاور حکومت نےبراڈبینڈبند نہیں کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ہے،ڈیٹا سروس پر تمام ایپس100فیصد درست کام کررہی ہیں،موبائل ٹاور پاکستان میں ضرورت سے کم ہیں،اس کی بہتری کیلئے کام کررہےہیں،گزشتہ سال کی نسبت اس سال آئی ٹی انڈسٹری میں بےپناہ ترقی ہوئی۔