جماعت اسلامی نے مری روڈ پردھرنا دے دیدیا

جماعت اسلامی کے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی سے مذاکرات کامیاب،مری روڈ پر دھرنا دینے کی اجازت مل گئی۔
جماعت اسلامی کی مقامی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی شریک تھے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو دو سے تین روز تک دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جماعت اسلامی ٹریفک بلاک کیئے بغیر دھرنا جاری رکھ سکتی ہے،جماعت اسلامی کے شرکاء مری روڈ پر ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہیں ڈالے گی۔
بجلی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے میں ملک بھر سے قافلے رکاوٹیں عبور کرکے راولپنڈی پہنچے تھے ۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے۔ہمیں حکومت سے مذاکرات پربھی کوئی اعتراض نہیں۔بجلی بلوں نے غریب کی زندگی تباہ کردی۔حکومت بجلی کی قیمتیں کم کرے ہمیں کوئی شوق نہیں کہ دھرنا دیں۔ہمارا پاس پورا موقع تھا کہ ہجوم کو لے کر ڈی چوک پہنچنے مگر حکومت کو فائدہ اٹھانے کا موقع مل جاتا ۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا پاکستان اس وقت افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔لوگوں میں بہت جوش تھا اس وجہ سے رکاوٹیں ہٹا کر یہاں تک پہنچے ہیں۔