پی ٹی آئی کی نظر میں عمران خان سے ملاقات نہ ہونا ہی بڑا مسئلہ ہے : راناثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس صرف عمران سے ملاقات نہ ہونے کا ہی مسئلہ رہ گیا ہے تو آئیں اسی پر بات کرلیں،جب وزیر اعظم مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تو وہاں ملاقات سے بات شروع کرلیتے ہیں۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ ہےتو پی ٹی آئی دوبارہ توہین عدالت کی درخواست کیوں نہیں کرتی ؟
رانا ثنا اللہ نے کہا جیل حکام کےمطابق وہ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کےلیے یہ سب کرتی ہے،اگر پولیس نے آج غلط روکا ہے تو کل عدالت میں جیل سپریٹنڈنٹ کو بلالیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
