ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان اور بھارت بڑی تباہی سے محفوظ رہے : امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہےکہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں تنازع ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گیا تھا جو انتہائی خوف ناک صورت حال میں بدل سکتا تھا تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور بھارت کو بڑی تباہی سے بچایا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہاکہ حالیہ جنگ میں پاک بھارت تنازع ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گیاتھا جو انتہائی خوفناک صورت حال میں بدل سکتا تھا،تاہم امریکا نے بروقت مداخلت کر کے ممکنہ تباہی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیمی بروس نے کہاکہ یہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ اور بہترین مثال تھی کہ کس طرح وزیر خارجہ مارکو روبیو،نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی اعلیٰ قیادت نے معاملے کو سنبھالا اور دونوں ممالک کو کشیدگی سے نکالا۔

ان کاکہنا تھاکہ امریکا کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور خطے کے امن کےلیے یہ تعلقات نہایت اہم ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں،مذاکرات میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کی ہر شکل کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تعاون بڑھانے کےطریقوں پر اتفاق کیا۔

پی ٹی آئی کی نظر میں عمران خان سے ملاقات نہ ہونا ہی بڑا مسئلہ ہے : راناثنا اللہ

ٹیمی بروس کےمطابق امریکی سفارت کار دونوں ممالک کے ساتھ کام کرنے کےلیے پرعزم ہیں اور یہ خطے کے بہتر مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

Back to top button