اسٹاک ایکس چینج میں آج پھر زبردست تیزی، 100 انڈیکس 95 ہزار 840 پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جارہی ہے،
ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 95 ہزار 840 پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کےدوسرے دن مارکیٹ میں شروع ہونےوالا تیزی کا رجحان غالب رہنےسے ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔
ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 812 پوائنٹس یا 0.86 فیصد بڑھ کر 95 ہزار 808 پر پہنچ گیا جوکہ گزشتہ روز 94 ہزار 995 پر بند ہوا تھا۔
پی آئی اے کی فروخت : حکومت کا آئی ایم ایف سے بڑے مطالبے کا امکان
واضح رہےکہ گزشتہ کئی روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے
جب کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسی چنج انٹرا ڈے ٹریڈنگ کےدوران پہلی بار 95 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرگیا تھا،
11 نومبر کو 100 انڈیکس نے پہلی بار انٹرا ڈے ٹریڈ کےدوران 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی تھی۔
