کلونجی کن بیماریوں میں فائدہ مند ہے؟ماہرین نے بتادیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ کلونجی کومتعددامراض جیسےسینےکےانفیکشن سے لے کر ہیضے کےعلاج کیلئےبھی استعمال کیاجارہا ہے۔
کلونجی کا استعمال عام ہوتاہےاورمانا جاتاہے کہ یہ صحت کیلئےبھی مفید ہے۔عموماً اسےکھانےپکانے کیلئےاستعمال کیاجاتا ہےمگر اس کےساتھ ساتھ صدیوں سے اسےمتعددامراض جیسےسینےکےانفیکشن سےلےکرہیضے کےعلاج کے لیےبھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنےوالےمضر مواد اور تکسیدی تناؤ سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتےہیں۔یہی وجہ ہےکہ اینٹی آکسائیڈنٹس کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتاہے۔اینٹی آکسائیڈنٹس دائمی امراض جیسے کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں۔
کلونجی میں بھی متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتےہیں جن سےمختلف امراض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔
