ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کا اعلان کر دیا ہے۔

اوگرا نے فروری  کیلئےایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرکے قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے،جس کے بعد اس کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ جنوری میں سوئی ناردرن کیلئےایل این جی کی قیمت 12.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ جنوری میں سوئی سدرن کیلئےایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Back to top button