پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، ٹرانسپورٹ کے کرائےبڑھ گئے

پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافے کے بعد بعد  ٹرانسپورٹرز نے کرائےمیں بڑا اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز، گڈز ٹرانسپورٹ کے بعد اب مسافر گاڑیوں کا کرایہ بھی بڑھ گیا ہے۔

راولپنڈی میں ایک سٹاب کا کرایہ اب چالیس روپے ہوگیا جبکہ کرایہ بڑھنے کی وجہ سے آج کے دن شہریوں نے میٹرو، گرین اور الیکٹرک بسوں میں سفر کیا۔

ٹرانسپورٹ گڈز ریلوے کرائے بھی بڑھا دئیے گئے ہیں پاکستان ریلوے نے اکانومی کلاس 5 فیصد، اے سی کلاس 10 فیصد، گڈز 20 فیصد اضافہ کر دیا۔

لوکل ٹرانسپورٹ سٹاپ تا سٹاپ کرایہ 40 روپے مقرر کردیا جبکہ طلبہ ورکنگ ویمن پک اینڈ ڈراپ کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔

شہر سے گرد ونواح ایریاز کرائے40 روپے سواری بڑھ گئے کرایوں میں اضافہ سے شہری مسافر بھی چیخ اٹھے ہیں۔

Back to top button