ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ
گھریلو صارفین کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6.99روپے فی کلو بڑھادی گئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا، اوگرا نے قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا،صارفین کےلیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2,391.76 روپے ہوگئی۔اگست میں یہ قیمت 2,309.22فی سلنڈر تھی۔گھریلو سلنڈر 11.8 کلو گرام گیس ہوتی ہے۔