اسموگ میں اضافہ، پنجاب میں ہائر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند

اسموگ میں خطرناک اضافے کےپیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 4 ڈویژنز میں 17 نومبر تک پرائمری سے ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے اعلان کردیا۔ جب کہ ماسک کا استعمال لازم قرار دےدیا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےکہا کہ اسموگ کے خاتمے کےلیے تمام محکمے کام کررہے ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کےلیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیاہے۔
مریم اورنگزیب نےکہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے سے اسموگ میں اضافہ ہورہا ہے،پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے لیکن خلاف ورزی ہورہی ہے،اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچا رہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچیوں کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے زائد ہے۔
انہوں نے اعلان کیاکہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کررہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور،گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے،سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی،ماسک ہر سطح پر ضروری کر دیا گیا ہے،آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہےگی۔
تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فیکشن جاری
دوسری جانب بڑھتی اسموگ کےپیش نظر پنجاب کےمختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، ڈی جی ماحولیات پنجاب نے تعلیمی اداروں کی 17 نومبر تک بندش کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کےمطابق پنجاب کی 4 ڈویژنز کے 18 اضلاع کےنجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بارہویں جماعت اور اے لیولز تک بند رہیں گے،تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہاگیا ہےکہ فیصلے کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور،ننکانہ صاحب پر ہوگا، گوجرانوالہ، گجرات،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال میں بھی اسکولز بند رہیں گے، اس کے علاوہ فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ملتان، لودھران،وہاڑی، خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔
ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں : وفاقی وزیر خزانہ
نوٹی فکیشن میں مزید کہاگیا ہےکہ اسکولز بند رہنے کےفیصلے کا اطلاق 7 سے 17 نومبر تک ہوگ ا۔
