بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزورکرناچاہتاہے،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت اب پراکسی وار کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی سے متعلق ٹھوس ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، دورانِ جنگ پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے والوں نے سفید جھنڈے لہرائے تھے اور اب وہی عناصر بیرونی مدد کے ساتھ دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بھارت اور افغانستان کا مکروہ چہرہ دیکھ رہی ہے اور پاکستان نے مذاکرات میں دہشتگردی کے تمام ثبوت پیش کیے ہیں۔
عطا تارڑ نےزور دیا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے فتنوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شکست دہشتگردوں کا مقدر ہوگی اور پاکستان کی قیادت ہر حال میں دہشتگردوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے اور اس کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئےحالات درست رہیں۔
