بھارتی ایئر چیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ بے بنیاد اور سمجھ سے بالاتر ہے : عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کو تین ماہ گزر چکے ہیں، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات بھی آچکے ہیں، لیکن بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستانی لڑاکا طیارے گرانے کا یہ بے بنیاد دعویٰ اب کیوں کیا گیا، یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا یہ دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی بھارتی رہنماؤں نے تسلیم کرلیا تھا کہ ہمارے پانچ طیارے تباہ ہوئےہیں اور وزیر اعظم مودی کو یہ حقیقت قوم کو بتانی چاہیے تھی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے پارلیمنٹ میں ایک گھنٹے سے زائد تقریر کی لیکن اس میں ایک لفظ بھی نہیں کہاکہ ہم نے پاکستان کے پانچ طیارے گرائے ہیں۔ جھوٹے شخص کا حافظہ نہیں ہوتا، شاید انہیں گمان ہےکہ ان کا جھوٹ سچ سمجھا جارہا ہے۔

سینئر لیگی رہنما نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن کانگریس کے رہنما راہول گاندھی دو دن سے پریس کانفرنس میں انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھا رہے ہیں، اور تاریخ میں پہلی بار بھارتی انتخابات پر دھاندلی کے الزامات لگے ہیں، جس سے مودی پر اندرونی دباؤ بڑھاہے۔

انہوں نے کہا ہ عالمی سطح پر بھی مودی حکومت کو سبکی کا سامنا ہےاور کسی ایک ملک نے بھی پہلگام کے حوالے سے بھارت کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا۔

ہم جب چاہیں خیبرپختوخوا میں عدم اعتماد لاسکتے ہیں : فیصل کریم کنڈی

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ نے پاک بھارت جنگ کے  تین ماہ بعد بغیر ثبوت چھ پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیاتھا، جن میں پانچ لڑاکا طیارے شامل تھے۔ چیف اے پی سنگھ کا کہنا تھاکہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئرفیلڈز کو نشانہ بناکر وہاں کھڑے طیارے تباہ کیے۔

Back to top button