بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس بند،سٹوڈیو سیل

بھارتی ریاست کرناٹکا میں مشہور ریئلیٹی شو ’بگ باس کنڑ سیزن 12‘ کو اچانک بند کرکے سٹوڈیو سیل کر دیا گیا۔

کرناٹک اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور اجازت ناموں کے بغیر کام جاری رکھنے پر سٹوڈیو کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔

بورڈ نے واضح کیا کہ سٹوڈیو انتظامیہ نے ماحولیاتی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی، جس پر یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔

تمام بگ باس کے شرکاء کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا اور انہیں سکیورٹی کے ساتھ احاطے سے باہر منتقل کر دیا گیا۔

اس وقت ’بگ باس کنڑ‘ کے سیزن 12 کی میزبانی معروف کنڑ اداکار کچا سدیپ کر رہے تھے اور یہ نیا سیزن حال ہی میں شروع ہوا تھا۔بگ باس کا سیٹ جو 5 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا، اب مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شو کی بندش کے بعد 700 سے زائد افراد، جن میں تکنیکی عملہ بھی شامل ہے گھر واپس چلے گئے۔

 

 

Back to top button