سیاسی کشیدگی، بلاول بھٹو نےسی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
چیئرمین پی پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر بروز ہفتہ کو کراچی میں واقع بلاول ہاؤس میں پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
اس اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم امور زیر غور آئیں گے اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان لفظی گولہ باری ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی سی ای سی کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کرےگی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ایک پریس کانفرنس کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب کیا دیا، کہ دونوں اطراف سے سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی جو تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ محض سیاسی بیان بازی کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں۔
اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایات جاری کی ہیں۔
