بھارتی گلوکار دلجیت نےکانسرٹ میں ہانیہ عامرکوپہچان لیا
بالی وڈ کےمشہورگلوکار دلجیت دوسانجھ نےکانسٹرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پہنچان لیا،ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گلوکار دلجیت دوسانجھ ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف کانسرٹز میں اپنی آوازکاجادو جگاکرلوگوں کی توجہ سمیٹ رہےہیں۔لندن میں ہونےوالےگلوکارکےکانسرٹ کو سننےمعروف اداکارہ ہانیہ عامربھی پہنچ گئیں جہاں گلوکارنےانہیں پہچان لیا۔سوشل میڈیا پردلجیت دوسانجھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں گلوکارنےہانیہ عامرکو پہنچاتے ہوئےانہیں اسٹیج پر آنےکا کہا۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہےہانیہ عامراسٹیج پرآئیں اوراس دوران گلوکار نےاپنا گانا جاری رکھاجبکہ گانےکےاختتام پردلجیت نےہانیہ کےہاتھوں میں مائیک تھمادیاجس پرہانیہ نے کانسرٹ میں آنےوالےشرکااورگلوکارکاشکریہ ادا کیا۔
حرا مانی کا زندگی میں تبدیلی سےمتعلق اہم انکشاف
واضح رہےکہ اس سےقبل ہانیہ عامرکی بھارتی گلوکاربادشاہ کےساتھ بھی مختلف ویڈیوز سامنے آئی تھیں اوردونوں کی دوستی کےچرچےسرحد پار بھی ہوئے۔