گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کا گورنرراج لگانےکاعندیہ

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےصوبےمیں گورنرراج لگانےکاعندیہ دیتے ہوئےکہاہےکہ معاملات حدسےبڑھ گئےتوگورنرراج لگانےمیں کوئی قباحت نہیں ہے۔

گورنرخیبرپختونخوافیصل کنڈی کانجی ٹی وی سےگفتگومیں کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات ہوئی جس میں ان کےدورہ امریکاکےعلاوہ صوبے کے معاملات کےحوالےسےگفتگو ہوئی۔وزیراعظم کےساتھ ہونےوالی اس ملاقات میں خیبرپختونخوامیں گورنرراج لگانےکےحوالےسےکوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

 فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ چیزیں حدسےبڑھ گئیں توملک اورجمہوریت کی خاطر گورنر رول نافذ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔جوچیزآئین میں موجودہو (گورنر رول)اس کاآپشن ضرور موجود ہوتاہے۔گورنر رول ماضی میں لگائےگئے ہیں، جب مرض لاعلاج ہوجاتاہےتونہ چاہتےہوئےبھی فیصلہ کرناپڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سےگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ہے۔علی امین گنڈاپور کی جانب سےجاری انتشاری صورتحال پرغور کیاگیا۔ذرائع کےمطابق ملاقات میں ایم پی اےاحمد کنڈی، وزیرداخلہ محسن نقوی، احسن اقبال،احد چیمہ بھی موجود رہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں کے پی کےکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگو کی گئی اورگورنرخیبرپختونخوانےصوبےکےمعاملےمیں وفاقی حکومت کی غیرسنجیدگی پر شکوہ کیا۔

ذرائع کےمطابق گورنرنےشکوہ کیا کہ خیبرپختونخوا کو تحریک انصاف کےرحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے۔گورنرنےوزیراعظم کو خیبرپختونخوا کےمعاملات میں دلچسپی لینے کی درخواست کی اور موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے مختلف آپشنز دیے۔

پی ٹی آئی نے پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچانےکی کوشش کی،اسحاق ڈار

ذرائع کا کہنا ہےکہ فیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ ہمیں سپورٹ دیں، ہم تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دےسکتےہیں،خیبرپختونخواحکومت نےوفاقی حکومت پر چڑھائی کیلئے کروڑوں روپےکا سازو سامان خریدا۔ذرائع کےمطابق گورنرنےوزیراعظم کو اگلےہفتےخیبرپختونخواکےدورےکی دعوت دے دی۔

Back to top button