ڈی چوک:سول کپڑوں میں ملبوس کےپی پولیس کے11 اہلکار گرفتار

خیبرپختونخوا پولیس کےسول کپڑوں میں ملبوس6 اہلکارڈی  چوک سےگرفتار کرلیےگئے۔

پولیس ذرائع کےمطابق پولیس اہلکاربلوائیوں کےساتھ قانون نافذ کرن والےاداروں پر حملوں میں شامل تھے۔گرفتاراہلکار آنسوگیس،غلیلوں اورپتھروں سے قانون  نافذ کرنے والےاداروں  پرحملےکررہےتھے۔پولیس ذرائع کا کہناہےکہ کے پی پولیس کے مزید 5 اہلکاروں کو اٹک کےنزدیک سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ان 5 گرفتاراہلکاروں میں سے2 کا تعلق سی ٹی ڈی اور 3 کا کےپی پولیس سے ہے۔ قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےسول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو پولیس گاڑیوں میں بھاگتےہوئے پکڑا۔

ریاست پردھاوا بولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،محسن نقوی

پولیس ذرائع نے مزیدبتایا ہےکہ ان 5 کے پی پولیس اہلکاروں سےآنسوگیس شیل، بنٹے اور  پتھر برآمد ہوئے ہیں۔

Back to top button