بھارت کے شر انگیز نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں: صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ بھارت کےشر انگیز اور ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

صدر آصف زرداری سےایوان صدرمیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز نے ملاقات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

اس موقع پرصدرپاکستان کا کہنا تھا ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔

عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز: قربانی اور دعوتوں کے ساتھ عوام کے سیرسپاٹوں کا سلسلہ جاری

 

ان کا کہنا تھا پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، کسانوں کو سپورٹ کرکے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کا بڑھتی شدت پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اورعیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے، بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےملکی ترقی و خوشحالی کیلئےمل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

Back to top button