فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے : پرویز الہیٰ

پاکستان تحریک انصاف کےصدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہےکہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام بیدار اور باشعورہو گئےہیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہےکہ جب قوم اور فوج کو ضرورت پڑی سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور انہوں نے بیان دیا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

بھارت کے شر انگیز نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں: صدر مملکت

 

چوہدری پرویز الہیٰ نےتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں اب عوام بیدار اور باشعور ہو گئے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں کہ جنگ کا ڈیزائن میاں صاحب نےبیٹھ کر بنایا ہے، شکر ہے ن لیگ والوں نے یہ نہیں کہہ دیا کہ علامہ اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا۔

Back to top button