وزیر اعلیٰ سندھ کی ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت

 

 

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورت حال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات اور ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، جامشورو، شہید بینظیر آباد،گھوٹکی اور سانگھڑ اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں،جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ان اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کرنےکا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک کے مریضوں کےلیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔

پاکستان کیلئے سٹریٹجک آئل ذخائر کا قیام ناگزیر کیوں؟

وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ کر رکھیں،پانی کا زیادہ استعمال کریں اور حتی الامکان سائے میں رہیں،جب کہ براہ راست دھوپ میں کام کرنے سے اجتناب کیاجائے۔

Back to top button